نئی دہلی 14 فر وری ( ایجنسیز) دہلی کے نامزد چیف منسٹر کجریوال تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ کار میں سفر کریں گے۔ گزشتہ مرتبہ کی طرح وہ میٹرو ٹرین کے ذریعہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے نہیںجائیں گے - جن لوک پال مسئلہ پر استعفیٰ دینے کے ٹھیک ایک سال بعد عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کل دوبارہ تاریخی رام لیلا میدان پر دہلی کے آٹھویں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔ وہ عام آدمی پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اسمبلی
انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست دے چکے ہیں۔ اُن کے قریبی ساتھی منیش سیسوڈیہ امکان ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر اور ستیندر جین اور دیگر پہلی بار ارکان اسمبلی بننے والے جیتندر تومر، گوپال رائے، سندیپ کمار، عاصم احمد خان کے ساتھ حلف اُٹھائیں گے۔ امکان ہے کہ اِن تمام کو نئی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ شاہ دارا کے رکن اسمبلی رام نواس گوئل امکان ہے کہ اسپیکر اسمبلی ہوں گے۔ جبکہ بندھنا کماری ڈپٹی اسپیکر ہوں گی۔ شمالی دہلی کی مجلس بلدیہ نے تقریب حلف برداری کی تیاریاں دو دن پہلے سے ہی شروع کردی ہیں اور تکمیل کے قریب ہیں۔ -